4 اگست 2017 - 15:32
قطر اور ترکی نے اپنی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا

قطر اور ترکی نے اپنی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر اور ترکی کے درمیان ہونے والی فوجی مشقیں اٹھارہ اگست تک جاری رہیں گی - ان فوجی مشقوں میں دو سو پچاس ترک فوجی اور تیس بکتر بند گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔قطر اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقوں میں بری فوج کے دستے بھی جلد ہی شامل ہوں گے جب کہ مشقوں کے آخری دو دنوں یعنی سات اور آٹھ اگست کو دونوں ملکوں کی عسکری قیادت بھی ان مشقوں کا معائنہ کرے گی۔ قطر میں ترکی کا ایک فوجی اڈہ پہلے سے موجود ہے جس میں ترکی کے کم سے کم ایک سو پچاس فوجی تعینات ہیں- قطر نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ملکوں کی جانب سے قطر سے ترکی کے فوجی اڈے کو ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے-

.......

/169